سعودی عرب، پاکستانی شہری کے قتل پر چاروں یمنی افراد کے سر قلم

سعودی عرب، پاکستانی شہری کے قتل پر چاروں یمنی افراد کے سر قلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کے قتل کے جرم میں یمن سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کا سرقلم کردیا گیا، سعودی عرب میں دہشت گردی، ریپ، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر فوری سزائے موت پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کے قتل کے جرم میں یمن سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کا سرقلم کردیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق چاروں یمنی شہریوں کے سرقلم کر دیے گئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چار افراد نے ایک کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرنے والے پاکستانی شہری کو قتل کیا تھا اور ڈکیتی بھی کی تھی۔

مزید :

علاقائی -