آئی جی پولیس سے ڈاکٹر اسٹیر بوش کی قیادت میں(GIZ ) کے تین رکنی جرمن وفد کی ملاقات
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس سے ڈاکٹر اسٹیر بوش کی قیادت میں(GIZ ) کے تین رکنی جرمن وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں پنجاب پولیس کی استعداد کار کے حوالے سے باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اس موقع پر (GIZ ) کے سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر شوکت اور ٹیکنیکل ایڈوائزر افضل شیخ کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب احمد اسحاق جہانگیر ، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب محمد ادریس ، ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی پنجاب احسن یونس ، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی پنجاب فیصل رانا بھی موجود تھے ۔