سعودی عرب میں گردو غبار کا طوفان ،حد نظر انتہائی کم ہوگئی
جدہ(آئی این پی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرد و غبار کا طوفان آگیا،مٹی اور گرد کے باعث حد نظر کم ہوگئی۔ گزشتہ روز شروع ہونے والی موسمی تبدیلی مزید کئی روز جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری طرف تبوک شہر میں موسلا دھار بارش ہوئی،شہری دفاع نے عوام کو نشیبی علاقوں اور وادیوں میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔