چودھری نثار حلف کیس، عدالت نے اسمبلی رولز کی کاپی مانگ لی

چودھری نثار حلف کیس، عدالت نے اسمبلی رولز کی کاپی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کے خلاف دائر درخواست کے ساتھ اسمبلی رولزکی کاپی درخواست کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس شاہد وحید نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ نمائندوں کاحلف نہ اٹھاناعوامی نمائندگی قانون کیخلاف ہے، حلف نہ اٹھاناآرٹیکل 2اے 17اور25کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھاکہ چوہدری نثار نے نشست جیتنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا اور یوں کر کے چوہدری نثار نے حلف نہ اٹھاکر ووٹرز کی تذلیل کی ہے۔ حلف نہ اٹھانے کی وجہ سے پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہوچکا ہے۔ درخواست گزار نے استدعاکی کہ عدالت چوہدری نثار کی کامیابی کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دے اور الیکشن کمیشن کو الیکشن جیتنے والی اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے کا پابند کرے۔
چودھری نثار

مزید :

صفحہ آخر -