بلال گنج بازارفائرنگ، اقدام قتل کیس، ملزموں میں راضی نامہ
لاہور(نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بلال گنج بازار میں آمنے سامنے فائرنگ اور اقدام قتل کیس میں ملزمان کے راضی نامہ کی بنیاد پر درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزمان زاہد بٹ عرف گولڈن بٹ اور علی شیرازی کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کہ مقدمہ ہذا میں دونوں فریقین ایک دوسرے کے ملزمان ہیں اور غلط فہمی کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔وکیل نے ملزمان کی جانب سے راضی نامہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعاکی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔
بلال گنج،فائرنگ