ضلعی عدلیہ کے ججزکی کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی تشکیل

ضلعی عدلیہ کے ججزکی کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کے ججز کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے ،جسٹس چودھری مشتاق احمد اور جسٹس چودھری محمد اقبال کمیٹی کے رکن ہوں گے،کمیٹی سول ججز، جوڈیشل مجسٹریٹس،سینئر سول ججز اور ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اورکارکردگی کی بنیاد پر ضلعی عدلیہ کے ججز کو اگلے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ یہ کمیٹی پنجاب جوڈیشل سروس رولز 1994 دفعہ 7ڈی (2) کے تحت کارکردگی جانچے جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -