عمران خود مشرف کی باقیات ،اسلئے الزامات لگا کر حقائق مسخ کررہے ہیں
پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکر یٹری اطلاعات ، ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ موجودہ وزیراعظم عمران خان ایک سابق آمر پرویز مشرف کی باقیات ہیں اس لئے وہ پیپلز پارٹی جیسی ایک بڑی عوامی جماعت پر اس طرح کی الزام تراشی کرکے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں علم ہونا چاہئے کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد بھٹو شہید نے اس ملک کے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کے خلاف لاہور میں رکھی تھی اور ایک ریڑھی بان ہاری اور کچلے ہوئے طبقات کو اپنی پارٹی کی ٹکٹ پر اسمبلی پہنچا کر حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی تھی۔