لیگی کارکنوں نے نواز شریف کی رہائی تک جیل کے باہر کیمپ لگا لیا

لیگی کارکنوں نے نواز شریف کی رہائی تک جیل کے باہر کیمپ لگا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے باقاعدہ اپنا ایک کیمپ جیل کے باہر لگا لیا ہے۔ جس میں لیگی کارکنان سابق وزیر اعظم کی رہائی تک موجود رہیں گے۔ کیمپ کے حوالے سے لیگی کارکنان عدیل اور مقصود احمد سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیمپ میں رہنے کیلئے بستر سمیت کھانے پینے کی اشیاء رکھ لی ہیں۔ انہیں کیمپ میں سات سال سے زائد عرصہ تک بھی رہنا پڑا تو وہ رہیں گے۔ ان کے قائد جیل میں سزا کاٹیں گے جبکہ وہ جیل کے باہر کیمپ میں سزا بھگتیں گے۔
جیل کے باہرکیمپ

مزید :

صفحہ اول -