شیخ رشید کا یکم فروری سے کلین اینڈ گرین ریلوے مہم چلانے کا اعلان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یکم فروری سے کلین اینڈ گرین ریلوے مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلین، گرین، خوشحال ریلوے اور ٹکٹ خریداری مہم کی خود نگرانی کروں گا، ٹکٹ کی خریداری کے کلچر کو بھی یقینی بنایاجائے گا،عوامی شکایات کے ازالے کیلئے شکایات سیل بھی قائم کردیا ہے۔ پیر کو وزیر ریلوے شیخ رشیدنے یکم فروری سے کلین اینڈ گرین ریلوے مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے عوامی خدمت کا ادارہ ہے، یکم فروری سے خوش اخلاق ریلوے کی مہم بھی چلے گی، ٹکٹ کی خریداری کے کلچر کو بھی یقینی بنایاجائے گا، کلین، گرین، خوشحال ریلوے اور ٹکٹ خریداری مہم کی خود نگرانی کروں گا، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے شکایات سیل بھی قائم کردیاہے۔
شیخ رشید