پولیس سروسز کے 33 افسروں کی گریڈ20،11کی گریڈ21میں ترقیاں
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) حکومت نے پولیس سروسز کے گریڈ 20کے متعدد افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی کے احکامات جاری کردئیے ، ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ترقی اور تبادلے کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ دستاویزات کے مطابق پولیس سروسز کے گریڈ 20کے آ فیسر انعام غنی جو انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے انہیں گریڈ 21میں ترقی دیکر صوبہ پنجاب تبدیل کر دیا گیا جبکہ صوبہ سندھ میں پولیس سروسز کے افسر غلام سرور جمالی بلوچ ترقی دیکر سندھ میں کام کرنے کیلئے احکامات جاری کیے گئے ہیں،اسی طر ح صوبہ سندھ میں پولیس سروسز کے کامران فضل کو بھی گریڈ 21میں ترقی دیکر سندھ حکومت میں تبادلے کا حکم جاری کردیا گیاجبکہ سندھ حکومت کے ماتحت جمیل احمد کو بھی اکیس گریڈ میں ترقی دیکر حکومت سندھ میں ہی خدمات دینے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ کیپٹن (ر) عثمان زکریا کو فرنٹیرکانسٹیبلر ی سے تبدیل کرکے 21گریڈ میں ترقی دیکر صوبہ پنجاب میں تبادلے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔احمد مکرم جو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں متعین ہیں کو بھی گریڈ 21میں ترقی دیکر پنجاب حکومت کے ماتحت کا م کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔محمد اکرم نعیم بھاروکاجو سندھ اسٹیبلشمنٹ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے کو گریڈ 21میں ترقی دیکر پنجاب حکومت میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ محمد فاروق مظہر اور آصف سیف اللہ پرا چہ کو آئی بی میں 21گریڈ میں ترقی دیکر آئی بی میں ہی کام جاری رکھنے کے احکاما ت جاری کیے ہیں ۔اسی طرح آفسر حلینہ اقبال سعید کو داخلہ ڈویژن میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سے تبدیل کرکے داخلہ ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری تعینا ت کردیا گیا ہے جبکہ امجد خان کو نیشنل پولیس اکیڈمی سے 21میں ترقی دیکر صوبہ خیبر پختونخوا میں تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ترقیاں تبادلے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پولیس سروس آف پاکستان کے 33افسران کوگریڈ انیس سے بیس میں ترقی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ڈی آئی جی عہدے پرترقی پانیوالوں میں جاوید امجد ڈوگر،سلیمان سلطان رانا،ڈاکٹرمشتا ق الحق کاکاخیل، خرم شکور،یاسین فاروق شیخ،آصف اعجاز شیخ، اکبر ناصر خان،مجاہد اکبرخان، محمدرضوان،محمد گوہرنفیس، پرویز احمد،احمد جمیل الرحمٰن،فداحسین مستوئی،عمران احمر،محمدعابد خان،عمران محمود،محمدکاشف مشتاق کانجو،عطاء الرحمٰن،محمداحسن یونس،وقار الدین سید،طیب حفیظ چیمہ،عرفان علی بلوچ،محمدزبیر دریشک، افضال احمدکوثر،سکند رحیات،ناصر آفتاب، منیر احمد شیخ،گوہر مشتاق بھٹہ،عمر شاہد حامد،محمدیونس چانڈیو، سید فرید علی، مقصود احمداوررائے بابر سعید شامل ہیں ۔