وفاقی اداروں کی نجکاری نہیں کی جائیگی ،محمد میاں سومرو
سکھر(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو نے کہاہے کہ وفاقی اداروں کی نجکاری نہیں کی جائیگی ، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی ،موجودہ حکومت کی ترجیح اداروں کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا ہے تاکہ ملک کو درپیش چیلنچز سے چھٹکارا دلایا جا سکے انشاء اللہ عوام کے تعاون سے ملک کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں ف لیگ کے صوبائی رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے دوران کیا، میاں محمد سومرو نے ایڈوکیٹ شفقت علی شاہ کو ف لیگ کا صوبائی فنانس سیکریٹر ی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت سندھ کے مسائل اور انکے حل کیلئیغور کیا اور آپس میں متحد ہو کر ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ، ملاقات میں وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی موجود حالت زار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے سندھ کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا ، پی پی حکومت نے سندھ کو کرپشن کے زریعے بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے ، ہمارا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے اور وہ ہم بخوبی کر رہے ہیں ۔ملاقات میں ایڈوکیٹ سید شفقت شاہ نے انہیں سندھ کا روایتی تحفہ پیش کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔