پی ایس ایل4،ٹی سی ایل نے زلمی سپیشل ایڈیشن ٹی وی متعارف کرادیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)دنیا میں ٹی وی کے ٹاپ تھری برانڈز میں شامل ٹی سی ایل نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ2019سیزن کیلئے پشاور زلمی کیلئے اپنی اسپانشر شپ کی مطابقت سے سپیشل ایڈیشن زلمی ٹی وی متعارف کرادیا ہے۔زلمی ٹی وی 32اور 40انچ کے سائز میں دستیاب ہے ،مارکیٹ میں متعارف کرایا جانیو الا ہر زلمی ٹی وی اسپیشل ایڈیشن پشاور زلمی /ٹی سی ایل کی برانڈڈ پیکنگ میں دستیاب ہے جس میں زلمی -ٹی سی ایل کی مرچنڈائز بھی موجود ہیں۔زلمی S6500 TVاینڈارئیڈ لائسنس یافتہ اسمارٹ ٹی وی کی خصوصیات سے مزین ہے۔
،اس میں گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے AI،گوگل پلے اسٹور اور Chromecast.بھی شامل موجود ہیں،یہ ٹی وی FHD ڈسپلے سے بھی لیس ہے جو کہ صارفین کو HDR visual function اور Dolby audio technologyکے ذریعے آواز کی بہترین کوالٹی فراہم کرکے ٹی وی دیکھنے کے شاندار تجربے سے ہم آہنگ کرتا ہے ،ان تمام ٹی وی میں زلمی گفٹ پیک موجود ہونے کے ساتھ ساتھ زلمی ٹی وی کی خریداری کرنے والے دو خوش نصیب صارفین قرعہ اندازی کے زریعے 147Money Can146t Buy148کے تحت دبئی کے ٹرپ کا موقع بھی حاصل کرسکیں گے جہاں وہ پشاور زلمی کے میچز دیکھنے کے ساتھ ساتھ زلمی کے کھلاڑیوں کے ساتھ بالمشافہ ملاقات بھی کرسکیں گے اور زلمی کے آفیشل دستخط شدہ زلمی مرچنڈائز اور زلمی ٹی وی بھی حاصل کرسکیں گے ۔اس کے علاوہ نادار اور ضرورتمند افراد کی مدد کی کاوش کے طور پر ٹی سی ایل اور پشاور زلمی نے ہر زلمی S6500 TVکی فروخت پر ایک مخصوص رقم عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ پاکستان بھر میں زلمی فاؤنڈیشن کے تحت غریبوں اور نادار افرادکی مدد پر صرف کی جائیگی ۔تعارفی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجرSunny Yang,کا کہناتھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ کامیابی کے ساتھ جاری اس قریبی اشتراک کے تناظر میں ہم سپیشل ایڈیشن زلمی ٹی وی متعارف کرانے پر انتہائی پر مسرت ہیں ،یہ اقدام نہ صرف کھیلوں کے سفیر کی حیثیت سے ہمارے عزم کا اظہار ہے بلکہ پاکستان میں ہمارے صارفین کے ساتھ کھیل سے اس محبت کوبانٹنے کا ایک نادر موقع بھی ہے ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بھر میں کرکٹ سے محبت کے پھیلاؤ کے اس اقدام کا حصہ بننے پر انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں،مجھے یقین ہے کہ ہمارے فین نہ صرف اس زلمی ٹی وی سے محبت کرینگے بلکہ اس سے بھی زیادہ یہ بات اہم ہے کہ ان ٹی وی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا مخصوص حصہ ملک بھر میں ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے زلمی فاؤنڈیشن کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا۔ٹی سی ایل عالمی کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری کا ایک سرکردہ برانڈ ہے جو کہ 150سے زائد ممالک میں فروخت ہوتا ہے ۔ٹی سی ایل پاکستان میں سال2017سے ٹاپ تھری ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ز میں شامل ہے جبکہ بڑے سائز کے ٹی وی اور 4K UHD کٹیگری میں ٹی سی ایل نمایاں مارکیٹ شیئر کے ساتھ موجود ہے ۔