اعمال کی سزا یا جزا آخرت میں ملے گی، محمد امین عطاری

اعمال کی سزا یا جزا آخرت میں ملے گی، محمد امین عطاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کہا ہے کہ علم دین حاصل کرنا ،نماز روزے کی پابندی ،درودپاک پڑھنا ،فکر آخرت کرنا ،اجتماعات میں شرکت کرنا ،حسن اخلاق سے پیش آنا ،تقویٰ وپرہیزگاری اختیار کرنا ،بڑوں کا ادب کرنا چھوٹوں پر شفقت کرنا ،گناہو ں سے بچنا اچھا عمل ہے جتنے اچھے اعمال کئے جائیں گے اللہ پاک کی اتنی زیادہ رحمتیں ہمارامقدر بنیں گی،یہ دنیا عمل کی جگہ ہے ،ہم یہاں جو بھی عمل کریں گے ،اس کی سزا یا جزا ہمیں آخرت میں ملے گی ،عمل اچھا ہوگا تو اس کی جزا بھی اچھی ہوگی اور عمل برا ہوا تو اس کا نتیجہ بھی برا ہی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورانی مسجد نشتر اسکوائر ملیر میں اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بندے کو معلوم ہو یا نہ ہو نیک عمل کی برکتیں ضرورہوتی ہیں،کبھی وہ برکتیں ظاہر ہوجاتی ہیں اور کبھی ظاہر نہیں ہوتیں اس لئے کوئی بھی نیک عمل چاہے کتنا چھوٹا ہی کیو ں نہ ہو ہمیں اسے ترک نہیں کرنا چاہئے۔نیک اعمال کا اس دنیا میں بھی فائدہ ہوتا ہے مگر ہمیں ہر بار نظر نہیں آتا۔آخرت میں اللہ پاک کی رحمت سے ضرور اس کا فائدہ ہوگا اور ہمیں نظر بھی آئے گا ، ایک کامل مسلمان کی نشانی یہی ہے کہ وہ نیک اعمال لوگوں کو دکھانے ،دنیا کا فائدہ پانے یا اپنی واہ واہ کراوانے کیلئے نہیں کرتا بلکہ فقط اللہ پاک کی رضا وخوشی اس کے پیش نظر ہوتی ہے۔