چوتھے ایم ایس ٹی-ٹونٹی کرکٹ ٹرافی کا آغاز

چوتھے ایم ایس ٹی-ٹونٹی کرکٹ ٹرافی کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)چوتھا ایم ایس ٹی-ٹونٹی کرکٹ ٹرافی جو کہ النادی البرہانی کرکٹ اکیڈمی میںآغاز ہو چکا ہے جو کہ مقبول اسپورٹس اور ایم-پی چنڑ اسپورٹس نے منعقد کروایا جس میں کراچی کی نامورٹیموں نے حصہ لیا جس میں کراچی بوٹ کلب, سپر ڈیڈیز, ڈئیوگرو پراجیکٹس اینڈ لاجسٹکس پاکستان لمیٹڈ, سجاد الیون اورکراچی نائٹ رائیڈرس نے حصہ لیا جس میں گروپ کے دو میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ کراچی بوٹ کلب اورسجاد الیون کے درمیان کھیلاگیا جس میں سجاد الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پہلی اننگز میں سجاد الیون 102 رنز بناکر آل آؤٹ جس میں نوراکبر نے تین چھکے اورتین چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے اور شیر حسن نے تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔دوسری اننگز میں کراچی بوٹ کلب نے 8 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 104 رنز بناکر میچ آسانی سے جیت لیا جس میں عبدالرحمان نے گراؤنڈ کے چارو ں طرف کھیل کے 8 چھکے اور 7چوکے کی مدد سے 80 رنز بناکر نمایاں رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس طرح کراچی بوٹ کلب 7وکٹ سے میچ جیت لیا۔دوسرا میچ ڈئیوگرو اورسجاد الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں رسجاد الیون ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں رسجاد الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں چھ وکٹس کے نقصان پر 177 رنز بنائے جس میں گلاب الدین اور محمد شاھدنے 38-38 زنز بناکر نمایاں رہے۔دوسری اننگز میں ڈئیوگرو نے مقررہ اسکورتیرویں اوور میں مکمل کرلیا۔جس میں صحیب احمد نے۷ چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اور اس شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔