کراچی ،ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں ،50افراد گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے ون ویلنگ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیوں کارروائیاں کرتے ہوئے 50افراد کو گرفتا ر کرلیا ہے ۔ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد کے مطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی ہدایت پر ون ویلنگ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارروائیوں میں ون ویلنگ کرنے والے 50 افراد گرفتارکرلیا گیا ۔زیادہ کاروائیاں ساؤتھ کے ساحل تھانے کی خاتون ایس ایچ او سیدہ غزالہ کی نگرانی میں پولیس پارٹیوں نے کیں، گرفتار کیے گئے من چلوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جن کے والدین کو تھانے میں بلایا گیا،ون ویلنگ کرنے والوں کی ترمیم شدہ 50 موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے کہا کہ پولیس چیف کی ہدایت پر ون ویلنگ چیک کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ والدین مستقبل میں موٹر سائیکل ون ویلنگ کے ذریعے بچوں کو زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہ دیں۔