صوبائی محکمے لگژری گاڑیوں کی واپسی یقینی بنائیں، بشار ت راجہ

صوبائی محکمے لگژری گاڑیوں کی واپسی یقینی بنائیں، بشار ت راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لگژری گاڑیوں کی واپسی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان اور پنجاب کابینہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل در آمدیقینی بنائیں ۔ وہ سول سیکٹریٹ میں سرکاری گاڑیوں کی ریشنالائزیشن کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین،وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر محکموں کے اعلی افسران بھی موجود تھے ، بشارت راجہ نے کہا کہ تمام محکمے اپنے طور پر سرکاری گاڑیوں کی ریشنالائیزیشن کریں اور اس امر کی رپورٹ ہمیں بھجوائیں۔ ہر سرکاری افسر کو اس کے گریڈ کے مطابق گاڑی مختص کی جائے۔ لگژری گاڑیوں کی حوالے سے یہ آخری اجلاس ہے،تمام محکمے 31 جنوری تک مطلوبہ گاڑیوں کی واپسی یقینی بنائیں ۔ جو محکمے ان ہدایات پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اجلاس کوبتا یا کہ پنجاب بھر میں 51 لگژری گاڑیوں کی واپسی کے لئے محکموں کو کہا گیا تھا جن میں سے اب تک 22 گاڑیاں واپس آگئی ہیں ۔ گاڑیوں کی ریشنالائزیشن کے حوالے سے کسی قسم کا مسئلہ ہو تو فوری طور پر ان کے نوٹس میں لایا جائے ۔
بشارت راجہ