قتل کیس،سپریم کورٹ کا3 ملزمان کو 12 سال بعدرہاکرنے کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کیس کے 3 ملزمان کو 12 سال بعد رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے قتل کیس کے ملزموں نے اپیل کی سماعت کی،ملزمان پر 2006 میں خاتون کوقتل کرنے کاالزام تھا ،ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان کوسزائے موت سنائی تھی،ہائیکورٹ نے سزائے موت عمرقیدمیں بدل دی تھی ۔
ملزمان نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی ،عدالت نے تینوں ملزمان کورہاکرنے کاحکم دیدیا۔