قطر نے پاکستانیوں کو سستے مکانات تعمیر کرکے دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قطری حکومت اور قطر کی کاروباری برادری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، جلد کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
روزنامہ خبریں کے مطابق ہاﺅسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ کریں گے۔ قطر کی حکومت نے پاکستان میں دوسرے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ روزگار میں اضافہ ہوگا، غریب افراد کیلئے سستے گھروں کی تعمیر قطر کا پاکستان کیلئے بڑا تحفہ ہوگا جس سے حکومت کے ساتھ غریبوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ فیصلہ وزیرعظم عمران خان کے دورہ قطر کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات بھی گھروں کی تعمیر کیلئے آمادگی ظاہر کرچکا ہے۔