عمر سیف کی جگہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے نئے چیئرمین کا تقرر کر دیا گیا

عمر سیف کی جگہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے نئے چیئرمین کا تقرر کر دیا گیا
عمر سیف کی جگہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے نئے چیئرمین کا تقرر کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے اظفر منظور کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بور ڈ کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اظفر منظور سافٹ ویئر ، ا نٹر نیٹ اور ٹیلی کام ڈومین میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، وہ پاکستان کی براڈ بینڈ انڈسٹری کی طرف سے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ میں نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ موبی لنک کے نائب صدر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔ اظفر منظور ” لنک ڈاٹ نیٹ “ اور وسیلہ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی رہے ۔
اظفر منظور مارکیٹنگ میں 30 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے کاروباری حکمت عملی اور آپریشنز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ پاکستان کی بڑی کمپنیوں میں اہم ترین عہدوں پر فرائض کی انجام دہی بھی کر چکے ہیں ۔
اظفر منظور نے کچھ عرصہ معروف انسٹی ٹیوٹ ” ایم آئی ٹی “ میں ٹیچنگ بھی کی جبکہ اس کے بعد انہوں نے موبی لنک میں شمولیت اختیار کر لی تاہم اس کے علاوہ وہ امریکہ کے” نیشنل سیمی کنڈکٹرز ان کارپوریشن “ کیلئے بھی کام کرتے رہے ۔
پی آئی ٹی بی کے نئے چیئرمین تعینات ہونے والے اظفر منظور نے بی ایس اور معروف تعلیمی ادارے ایم آئی ٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی معروف یونیورسٹی ” لمز “ سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی ۔
یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کے حکومت سنبھالنے کے بعدنومبر 2018 میں عمر سیف نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔جس کے بعد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب الرحمان کو اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم اب ان سے اضافی چارج واپس لیتے ہوئے اظفر منظو ر کو چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -