آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں قید احد چیمہ کو کونسا عارضہ لاحق ہو گیا؟

لاہور (ویب ڈیسک) آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں احد چیمہ کے تھیلیم سکین سمیت مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے بعد ان کو واپس ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیا گیا۔ علاج معالجہ کے حوالے سے فیصلہ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔