”قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ عبدالرزاق نے بھی سرفراز احمد کی حمایت کر دی اور ساتھ ہی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی حمایت کریں گے

”قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ عبدالرزاق نے بھی ...
”قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ عبدالرزاق نے بھی سرفراز احمد کی حمایت کر دی اور ساتھ ہی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی حمایت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی قیادت کیلئے بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے ان کا کوئی متبادل ہی موجود نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں عبدالرزاق نے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز کاکھلاڑیوں کیساتھ اچھا تال میل اور ماحول بھی دوستانہ ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بدقسمتی سے کرکٹرز میں ذاتی کارکردگی کی سوچ پنپ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ میں موجود لوگ کھلاڑیوں میں ٹیم کیلئے کھیلنے کی سوچ ہی پیدا نہیں کر رہے جس کے باعث قومی ٹیم مسائل کا شکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے لیکن اس سے قبل اپنی ذایت کیلئے کھیلنے کو ترجیح دینے والے کھلاڑیوں کو باہر بٹھانا ہو گا۔

مزید :

کھیل -