صنعتی شعبے کی کارکردگی منفی 1 اعشاریہ 7 فیصد رہی ،،سٹیٹ بینک نے سہ ماہی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ پاکستان آف پاکستا ن نے سہ ماہی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی، سٹیٹ بینک نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ صنعتی شعبے کی کارکردگی منفی 1 اعشاریہ 7 فیصد رہی ،گزشتہ سال پہلی سہ ماہی میں صنعتی شعبے نے 9 اعشاریہ 9 فیصد ترقی کی تھی ،سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ افراط زر کی شرح 5 اعشاریہ 6 فیصد رہی ۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق سیاسی تبدیلی کے سبب بیرونی ادائیگیوں کوغیریقینی صورتحال کاسامنا رہا،مالیاتی صورتحال اخراجات میں لچک نہ ہونے کے سبب دباو¿ میں رہی،سٹیٹ بینک کے مطابق نئی حکومت نے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ترقیاتی اخراجات کم کئے،ٹیکس چھوٹ کو جزوی کم کیا، بیرونی فنانسنگ کے نئے ذرائع تلاش کئے،نان فائلرز پرجائیداد اورگاڑیوں کی خریداری پر پابندی بھی صنعتی نمومیں کمی کی وجہ رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں معیشت کو چیلنجزکاسامنارہاہے ،6.2 فیصد معاشی ترقی کاہدف حاصل نہیں کیاجاسکتا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ حکومت کی توجہ معاشی استحکام کے حصول پر ہے ،کم پانی کے باعث خریف کی پیداوار کم رہی اورخام تیل کی بڑھتی عالمی قیمتوں نے مشکلات میں اضافہ کیا،خام تیل کی قیمتوں نے مہنگائی بڑھائی،بیرونی شعبوں میں بہتری زائل کی،جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالرکاریٹ بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔