وہ کمپنی جو آپ کو مسلسل ٹی وی ڈرامے دیکھنے کے بدلے 60 لاکھ روپے دینا چاہتی ہے

وہ کمپنی جو آپ کو مسلسل ٹی وی ڈرامے دیکھنے کے بدلے 60 لاکھ روپے دینا چاہتی ہے
وہ کمپنی جو آپ کو مسلسل ٹی وی ڈرامے دیکھنے کے بدلے 60 لاکھ روپے دینا چاہتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں میں کمبل اوڑھے چائے اور کافی کی چسکیاں لیتے ٹی وی دیکھنے کا بھی اپنا مزہ ہے مگر کیا ہو کہ اس کے عوض آپ کو بھاری رقم بھی حاصل ہونے لگے؟ جی بالکل، اب ایک ٹی وی چینل نے ایسی پیشکش کر دی ہے کہ آپ ایک سال تک مسلسل ڈرامے دیکھ کر 60لاکھ روپے تک کما سکتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ٹی وی چینل کا نام ’نَو ٹی وی‘ (Now TV)ہے، جس کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ان کے چینل پر سال بھر میں گیم آف تھرونزسمیت کئی دیگر ڈرامہ سیریز دیکھے گا وہ اسے 60لاکھ روپے تک انعام دیں گے۔
تاہم ٹی وی چینل کی اس پیشکش کو قبول کرنے کے لیے آپ کا برطانیہ میں موجود ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ پیشکش صرف برطانیہ کے ناظرین کے لیے ہے۔ جو لوگ برطانیہ میں موجود ہیں وہ ٹی وی چینل کے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام یا ای میل ایڈریس کے ذریعے اپنی ایک تصویر بھیج کر اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ تصویر کے ساتھ ان لوگوں کو یہ بھی وضاحت کرنی ہو گی کہ وہ اتنے زیادہ وقت کے لیے ٹی وی کیوں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ٹی وی چینل کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر ایما کوارٹلی کا کہنا ہے کہ ”ہماری تحقیق کے مطابق ہر سات میں سے ایک برطانوی شہری سردیوں میں چھٹیوں کا 40فیصد وقت ٹی وی دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں۔ ہم ان کے اس تجربے کو ایک اگلے لیول پر لیجانا چاہتے ہیں، جہاں وہ ٹی وی دیکھ کر رقم بھی کما سکتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -