وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنے وزراءپر بھی کنٹرول نہیں ہے :رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کااپنے وزراءپر بھی کنٹرول نہیں ہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ پنجاب کو بنی گالا سے چلایا جارہاہے ، عثمان بزدار کا اپنے وزراءپر کنٹرول نہیں ہے ،عثمان بزدار کی اہلیت تنازع بن چکی ہے ۔
ملکی معیشت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے قرض لینا بھی گھاٹے کا سودا ہے ، معیشت پر حکومت کا حال یہ ہے کہ یہ سوجوتے اور سو پیاز کھا رہی ہے ۔