آصف زرداری جعل سازی کرکے مقدمات سے بری ہوئے :لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا الزام

آصف زرداری جعل سازی کرکے مقدمات سے بری ہوئے :لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا ...
آصف زرداری جعل سازی کرکے مقدمات سے بری ہوئے :لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ آخری دو کیسز جن میں آصف زرداری بری ہوئے ، اس کے کاغذات تو واجد شمس الحسن سوئٹزر لینڈ سے چرا کر لے گیا تھا، فوٹوکاپیاں جمع کروائی گئیں ، یہ بری ہونا نہیں بلکہ جعل سازی ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل امجد نے کہا کہ یہ کہناکہ عمران خان کا والد کرپٹ تھا ، اس بارے میں اللہ بہتر جانتاہے لیکن کیا یہ کہہ کر ملک کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے کا قد چھوٹا کرکے کسی کا قد نہیں بڑھتا ، کسی کا قد چھوٹا کرنے کیلئے اپنا قد بڑھانا پڑتا ہے جس سے دوسرے کاقد خود بخود چھوٹا ہوجاتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کوئی کوئی خطرہ نہیں ہے، اس پر بلاوجہ تماشہ لگایا جارہاہے ، اس کی وجہ مقدمات سے توجہ ہٹانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آخری دو کیسز جن میں آصف زرداری بری ہوئے ، اس کے کاغذات تو واجد شمس الحسن سوئٹزر لینڈ سے چرا کر لے گیا تھا ، یہاں نیب میں فوٹوکاپیاں جمع کروائی گئیں ، چیئر مین نیب پیپلزپارٹی کااپنا لگایا ہواتھا، فوٹو کاپیوں کی وجہ سے بری ہونا ،بری ہونا نہیں بلکہ جعل سازی ہے ۔

مزید :

قومی -