حکومت سانحہ ساہیوال پر اداروں کوپھنسارہی ہے :جاوید لطیف کا دعویٰ

حکومت سانحہ ساہیوال پر اداروں کوپھنسارہی ہے :جاوید لطیف کا دعویٰ
حکومت سانحہ ساہیوال پر اداروں کوپھنسارہی ہے :جاوید لطیف کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ سینیٹ کی جانب سے مقتول خلیل کے خاندان کو بلانا مناسب نہیں ہے ، بدقسمتی سے حکومت کے اناڑی پن کی وجہ سے حکومت نہ صرف خود پھنس رہی ہے بلکہ ساتھ اداروں کوبھی پھنسا رہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاویدلطیف نے کہاکہ سینیٹ کی جانب سے مقتول خلیل کے خاندان کو بلانا مناسب نہیں ہے ، بدقسمتی سے حکومت کے اناڑی پن کی وجہ سے حکومت نہ صرف خود پھنس رہی ہے بلکہ ساتھ اداروں کوبھی پھنسا ہی ہے ، اس وقت شاہ محمود قرشی اورشیخ رشید کیا کہہ رہے ہیں ؟ جب یہ سارے لوگ اداروں کے حوالے سے اس قسم کی گفتگو فرمائیں گے تو کیا یہ اداروں کو پھنسا نہیں رہے ؟
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جو جے آئی ٹی کررہی ہے ، وہ بھی مناسب نہیں ہے ، موقع پر جاکر بیان لینے کی بجائے ، عینی شاہدین کو تھانوں میں بلایا جارہاہے ۔

مزید :

قومی -