شہبازشریف کے آنے پر میں نے منسٹر انکلیو میں رہائش ترک کردی :وفاقی وزیر فیصل واڈا کادعویٰ

شہبازشریف کے آنے پر میں نے منسٹر انکلیو میں رہائش ترک کردی :وفاقی وزیر فیصل ...
شہبازشریف کے آنے پر میں نے منسٹر انکلیو میں رہائش ترک کردی :وفاقی وزیر فیصل واڈا کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واڈا نے کہاہے کہ جب سے شہباز شریف منسٹر انکلیو آئے ہیں، میں نے وہاں اپنی رہائش ترک کردی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ جب سے شہبازشریف منسٹر انکلیو میں آئے ہیں میں نے وہاں پر اپنی رہائش ترک کردی ہے۔م18ویں ترمیم کو بری نظر سے نہیں دیکھ رہے بلکہ اچھی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے والی پیپلزپارٹی اورعذیر بلوچ کے گھرجا کر تصاویر بنانے والی پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے با ت کی جارہی ہے ، یہ نئے پاکستان کی خوبصورتی ہے ۔

مزید :

قومی -