کلونجی کا تیل انسانی صحت کے لئے بہترین !
قبض ہاضمے کے عام ترین امراض میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں ہر عمر کے افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے کلونجی کے تیل کی کچھ مقدار کو بغیر دودھ کی چائے میں مکس کرکے پی لیں، فوری ریلیف ملے گا۔
یرقان میں فائدہ مدد
یرقان کا درست علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا مرض ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس ٹوٹکے سے آپ صحت یابی کی رفتار تیز کرسکتے ہیں۔ اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح اسے چھان لیں ،پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کردیں۔ اسے دن میں ایک بار پینا یرقان سے صحت یابی کی رفتار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
کیل مہاسوں سے نجات
لیموں کے عرق اور کلونجی کے تیل کو مکس کرکے استعمال کرنے سے متعدد جلدی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ایک کپ لیموں کے عرق میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملائیں، اس مکسچر کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں اور کیل مہاسوں اور داغ وغیرہ کو جادوئی انداز سے غائب ہوتے دیکھیں۔ کلونجی کا خالص تیل ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے سے نجات دلانے کے لئے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ذیابیطس کو دور رکھیں
اگر تو آپ ذیابیطس کے شکار ہیں تو کلونجی کے تیل کے ذریعے اسے کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ تیل ایک کپ سیاہ چائے میں ملا کر صبح پی لیں صرف چند ہفتوں میں آپ ذیابیطس کے مرض میں نمایاں فرق محسوس کریں گے۔
یادداشت میں بہتری اور دمہ سے نجات
کلونجی کے بیج پیس کر انہیں شہد کی معمولی مقدار میں شامل کرکے استعمال کرنا یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔ اگر اس مکسچر کو گرم پانی میں ملا کر پیا جائے تو اس سے سانس کے امراض جیسے دمہ وغیرہ سے نجات میں بھی مدد ملتی ہے، مگر یہ عمل کم از کم ڈیڑھ مہینہ دہرانا ہوگا اور اس کے دوران ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈی تاثیر والی غذاﺅں سے مکمل پرہیز کرنا ہوگا۔
سردرد سے نجات
سر درد کا مسئلہ آج کل بہت زیادہ عام ہوچکا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے کوئی دوا نگلنے سے بہتر ہے کہ اپنی پیشانی پر کلونجی کے تیل سے مالش کرکے آرام کریں، سردرد جلد ہی غائب ہوجائے گا۔
جسمانی وزن میں کمی
گرم پانی، شہد اور لیموں کے عرق کے امتزاج میں چٹکی بھر کلونجی تیل کو مکس کریں اور اسے کچھ عرصے تک روز پینا عادت بنالیں،یہ بہت جلد کئی کلو جسمانی وزن گھٹانے میں مددگار مشروب ثابت ہوگا۔
جوڑوں کے درد میں کمی
کچھ مقدار میں کلونجی لیں اور اسے مسٹرڈ آئل کے ساتھ گرم کریں، جب تیل سے دھواں اٹھنے لگے تو چولہا بند کرکے اسے کچھ ٹھنڈا کرلیں، اس کے بعد انگلی کو تیل میں ڈبو کر متاثرہ حصے میں مالش کریں، نہایت مفید ہے۔
بلڈ پریشر کنٹرول کریں
اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا کر پینا عادت بنالیں۔ اس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں لانے میں مدد ملتی ہے۔
گردوں کو تحفظ دے
آج کل گردوں میں پتھری کا تیزی سے عام ہونا، ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس سے بچنے کے لئے آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل دو چائے کے چمچ شہد کے ساتھ گرم پانی میں ملا کر پینا شروع کر دیں۔اس سے گردے کے درد، پتھری اور انفیکشن سے نجات میں مدد ملے گی، تاہم مناسب غذا کے لئے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔
دانتوں کو مضبوط بنائیں
دانتوں کے مسوڑے سوج رہے ہیں یا خون نکل رہا ہے یا دانت کمزور ہو گئے ہیں تو ایسی صورت میں ڈینٹسٹ سے رجوع کیا جانا چاہئے ،تاہم عارضی طور پر دہی میں کچھ مقدار میں کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار مسوڑوں کو ملنا، انہیں مضبوط بناتا ہے۔
٭٭٭
آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل دو چائے کے چمچ شہد
کے ساتھ گرم پانی میں ملا کر پینے سے گردے کے درد،
پتھری اور انفیکشن سے نجات میں مدد ملے گی
ہائی بلڈ پریشر کے مریض آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل
گرم پانی میں ملا کر پینا عادت بنالیں نہایت مفید ہے