بھارت کے زیر قبضہ کارگل سے لاپتہ نوجوان لڑکی کا پاکستان میں ’سراغ‘ مل گیا

بھارت کے زیر قبضہ کارگل سے لاپتہ نوجوان لڑکی کا پاکستان میں ’سراغ‘ مل گیا
بھارت کے زیر قبضہ کارگل سے لاپتہ نوجوان لڑکی کا پاکستان میں ’سراغ‘ مل گیا
سورس: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زیرقبضہ کارگل کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی 28سالہ لڑکی کی لاش گلگت بلتستان سے برآمد ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد جعفر نے بتایا ہے کہ لڑکی کی لاش گلگت بلتستان کے ضلع خرمانگ میں دریائے کارگل سے ملی، جس کی خرمانگ میں تدفین کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے خاتون کی شناخت ہو جانے کے بعد اس کی میت بھارتی حکام کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ خرمانگ کے قاسم نامی ایک شہری نے بتایا کہ دریا سے ملنے والی خاتون کی میت کی تدفین اسلامی طریقے سے کی گئی۔ 
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت کی طرف کے کارگل پولیس سٹیشن نے ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا تھا، جس پر خاتون کی تصویر بھی چھپی ہوئی تھی۔ یہ پمفلٹ بھارتی سائیڈ سے گلگت بلتستان انتظامیہ کو بھی بھجوایا گیا اور خاتون کی لاش برآمد کرنے میں مدد کی درخواست کی گئی تھی۔
پمفلٹ پر لکھا گیا تھا کہ خاتون کا نام بلقیس بانو ہے، جس کا قد پانچ فٹ ہے اور اس نے سبز رنگ کے کپڑے اور سرخ رنگ کا سویٹر پہن رکھاہے۔ وہ 15جولائی سے اکچامل قصبے میں واقع اپنے گھر سے لاپتہ ہے۔