’اس نے مجھے نشہ آور چیز کھلا دی اور جب ہوش آئی تو اس وقت مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا‘ امام مسجد پر انتہائی شرمناک الزام لگ گیا، تفتیش شروع

’اس نے مجھے نشہ آور چیز کھلا دی اور جب ہوش آئی تو اس وقت مجھے جنسی زیادتی کا ...
’اس نے مجھے نشہ آور چیز کھلا دی اور جب ہوش آئی تو اس وقت مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا‘ امام مسجد پر انتہائی شرمناک الزام لگ گیا، تفتیش شروع
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات میں ایک امام مسجد نے حافظ قرآن لڑکے کو نشہ آور دوا دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گجرات کے شاہین چوک پولیس سٹیشن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم مولوی محمد ریاض جامع مسجد براق میں امامت کے فرائض سرانجام دیتا تھا۔
اس نے متاثرہ حافظ قرآن کو 9اور10مارچ کی درمیانی شب فون کرکے بلایا۔ اس نے بہانہ کیا کہ اسے ماہ رمضان میں تراویح کے حوالے سے حافظ قرآن سے مشاورت کرنی ہے۔ تاہم جب متاثرہ لڑکا مسجد پہنچا تو مولوی نے اسے کہا کہ آج مسجد کمیٹی کے لوگ نہیں آ سکے چنانچہ آج مشاورت نہیں ہو گی۔
اس کے بعد مولوی نے لڑکے سے کہا کہ وہ آج رات مسجد میں ہی رک جائے، جس پرمولوی کے قبیح ارادوں سے ناواقف لڑکا رضامند ہو گیا۔نماز عشاءکے بعد ملزم نے کھانے میں لڑکے کو نشہ آور ادویات دے دیں، جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ لڑکے کو اگلی صبح 8بجے ہوش آیا تو مولوی اس وقت بھی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔
لڑکے نے مولوی کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی۔ متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ ملزم مبینہ طور پر اسے تمام رات زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔