بھائی کے ہاتھوں گلا دبانے سے جاں بحق ہونیوالی ماریہ کی بڑی بہن کا بیان بھی سامنے آ گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں گلا دبانے سے جاں بحق ہونیوالی ماریہ کی بڑی بہن نے بھی بیان دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق 22 سالہ ماریہ کے قتل کے ملزمان فیصل اور عبدالستار کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے اور مقتولہ کی بڑی بہن کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مقتولہ ماریہ کی بڑی بہن کوثر کا کہنا تھا کہ بھائی نے رات ایک بجے ماریہ کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی، گھر پہنچی تو بہن زندہ نہیں تھی۔ ماریہ پر ظالمانہ طریقے سے تشدد کیا گیا تھا جس کے سبب اسکی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔
مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ماریہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، جسم پر شدید تشدد کے نشانات پائے گئے۔