"آدمی نے اپنے ہی گھر کے 6 افراد کو قتل کردیا، فرار ہونے لگا تو سامنے سے پولیس آگئی اور پھر ۔۔۔ " انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

"آدمی نے اپنے ہی گھر کے 6 افراد کو قتل کردیا، فرار ہونے لگا تو سامنے سے پولیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹگرام (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں ایک شخص نے اپنے ہی گھر کے 6 افراد کو قتل کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

بٹگرام کے نواحی گاؤں میں ملزم نے اپنی 2 بیویوں، بیٹے، بہو اور بیٹی سمیت 6 افراد کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم نے قتل کی اندوہناک واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

 اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اکثر اپنے گھر والوں سے لڑائی کرتا رہتا تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔