دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیاگیا،شاہد خاقان عباسی کا فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن کو بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بیان ریکارڈ کروا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحقیقاتی کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا دیا،شاہد خاقان عباسی ایک گھنٹہ سے زائد کمیشن کے سامنے موجود رہے ،دھرنا کمیشن نے تحقیقات کیلئے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دے دیا،کمیشن کی جانب سے 4صفحات پر مشتمل سوالنامہ شاہد خاقان عباسی کو دیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیاگیا،جو ہوا بطور وزیراعظم میری ذمہ داری تھی ،دھرنے میں اگر کسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔