بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مسائل

      بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مسائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی پنجاب کی مستحق خواتین کی مالی امداد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ قسط کی تقسیم میں بھی گزشتہ قسطوں کی طرح نو ہزار روپے کی رقم میں سے 500 سے لے ایک ہزار روپے تک کی کٹوتی کی جارہی ہے جس پر خواتین سراپا احتجاج ہیں۔ ایف آئی اے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے کارروائیاں کی ہیں اور کٹوتی کرنے والے عناصر گرفتار بھی ہو رہے ہیں مگر اِس کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے۔ ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ حکومتی ادارے اِس حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر تاخیری حربوں سے پرہیز کرتے ہوئے فوری کارروائی کریں تاکہ ضرورت مندوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی پوری رقم مل سکے۔

مزید :

رائے -اداریہ -