جہالت کے اندھیرے دور کرنے والی ہستیﷺ کو سلام۔۔۔
تحریر : آفتاب شاہ
جہالت کے اندھیرے دور کرنے والی ہستیﷺ کو سلام
ماں کے قدموں تلے جنت رکھنے والی ہستیﷺ کو سلام ،شرم و حیا کا پیکر بہن، مرد کی عزت بیوی اور آنکھ کی تارہ بیٹی کا اعزاز بخشنے والی ہستیﷺ کو سلام۔
غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر انسانیت کا اعلیٰ معیار دینےوالی عظیم ہستیﷺ کو سلام۔
محسنِ انسانیتﷺ کو سلام، رحمت اللعالمینﷺ کو سلام، آقا دو جہاںﷺ کو سلام۔
تہذیب وتمدن کومؤدب کرنے والی عالمگیر ہستیﷺ کوسلام ۔
کردار کے امینﷺ کوسلام ، سچائی کے نگہبانﷺ کو سلام۔
صفاتِ خداوندی سے آشناﷺ کو سلام۔
رحم اور انصاف کےحقیقی عکس ﷺکو سلام۔
انسان کو نیابتِ الٰہی کا مقام بتانے اور حقیقی ایمان کا درس دینے والے آخری نبی ﷺپر سلام۔