بینک کے لاکر میں بیٹی کی شادی کیلئے 18 لاکھ رکھے تھے جو دیمک۔۔۔۔۔

بینک کے لاکر میں بیٹی کی شادی کیلئے 18 لاکھ رکھے تھے جو دیمک۔۔۔۔۔
بینک کے لاکر میں بیٹی کی شادی کیلئے 18 لاکھ رکھے تھے جو دیمک۔۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون نے بیٹی کی شادی کیلئے بینک کے لاکر میں 18 لاکھ رکھے تھے جو دیمک نے ردی کے ٹکڑوں میں تبدیل کر دیئے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق خاتون نے اپنا پیٹ کاٹ کر 18 لاکھ روپے اکٹھے کئے اور گزشتہ برس اکتوبر میں بینک کے لاکر میں اس خیال سے رکھوائے کہ وہاں محفوظ رہیں گے۔ ایک سال گزرنے پر انہیں بینک کے دفتری معاملات اور تصدیقی عمل کیلئے بلایا گیا تو خاتون نے اپنا لاکر کھولا تو ان کے ہوش اڑ گئے۔ لاکر میں دیمک کے کھائے کاغذ کے ٹکڑے پڑے تھے جن کو صرف کوڑے کی باسکٹ کے حوالے کیا جا سکتا تھا۔

خاتون بوکھلا گئیں تاہم عملے نے انہیں کسی قسم کے تعاون کی پیشکش نہیں کی، معاملہ میڈیا پر آیا تو بینک عملے نے بتایا کہ رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ بینک عملہ ان کو کچھ بتا ہی نہیں رہا نہ ہی ان کی رقم سے متعلق کوئی معلومات فراہم کر رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -