افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کوشش ناکام، جھڑپ میں 4 جوان شہید، 3 دہشتگرد جہنم واصل

افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کوشش ناکام، جھڑپ ...
افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کوشش ناکام، جھڑپ میں 4 جوان شہید، 3 دہشتگرد جہنم واصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے دہشت گردوں  کی افغانستان سے  داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جھڑپ میں 4 جوان شہید ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے قریب کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز سےسامنا ہونے کی صورت میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک اور چند زخمی بھی ہوئے۔ 

مادر وطن پر قربان ہونیوالے جوانوں میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم ، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔

مزید :

قومی -