عمرکوٹ میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی بہاریں، گلی گلی چراغاں،جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد

عمرکوٹ میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی بہاریں، گلی گلی چراغاں،جلسے جلوس اور ...
عمرکوٹ میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی بہاریں، گلی گلی چراغاں،جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )ملک بھر کی طرح عمرکوٹ ضلع میں بھی جشن عیدمیلاد النبی ﷺ آج انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کےساتھ منایا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  عمر کوٹ میں مختلف  تنظیموں کی جانب سے  جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مساجد  میں سیرت النبی ﷺ پرخطبات دیئے گئے، شہر کے مرکز ی چوراہوں پر چراغاں ، گلی محلوں  کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا یا گیا ۔اور سیکورٹی کےلیے رینجرزاور پولیس کے  دستےدن بھر گشت کرتے رہے۔ عمرکوٹ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کنری ، سامارو ، چھور ، ڈھورونارو،  صوفی فقیر ، تھرپارکر کے مٹھی ، اسلام کوٹ ، چھاچھرو ، ننگرپارکر ، کانٹیو  میں  کئی چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

 ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے علما کا کہنا تھا کہ آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ تمام جہاں کےلیے رحمت العالمین تھے ، انسانیت کی فلاح  اسوہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل پیرا ہونے میں ہے،حضور ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے۔