سعودی عرب جانیوالی فیملی کو آف لوڈ کر دیا گیا، ایسا کام کرنے جا رہےتھے کہ سر شرم سے جھک جائے

سعودی عرب جانیوالی فیملی کو آف لوڈ کر دیا گیا، ایسا کام کرنے جا رہےتھے کہ سر ...
سعودی عرب جانیوالی فیملی کو آف لوڈ کر دیا گیا، ایسا کام کرنے جا رہےتھے کہ سر شرم سے جھک جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب جانیوالی فیملی کو ملتان ائیرپورٹ پر  آف لوڈ کر کے گرفتارکر لیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملتان سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانیوالی فیملی سے شک گزرنے پر پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہے تھے، فیملی میں 16 افراد شامل تھے جن میں 11 خواتین، 5 مرد اور ایک بچہ بتایا گیا ہے۔

بھیک مانگنے والی فیملی کیلئے 3 ایجنٹوں نے سعودی عرب میں رہائش کا بھی انتظام کر رکھا تھا جبکہ اکٹھی کی جانیوالی بھیک میں سے آدھی رقم ایجنٹوں کو دی جانی تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جو بیرون ممالک جا کر پاکستان کیلئے بدنامی اور شرمندگی کا سبب بنتے ہیں۔