چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے خوشخبری، وہ اہم ترین فیچر متعارف کرا دیا گیا جس کا سب کو انتظار تھا

چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے خوشخبری، وہ اہم ترین فیچر متعارف کرا دیا گیا جس کا ...
چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے خوشخبری، وہ اہم ترین فیچر متعارف کرا دیا گیا جس کا سب کو انتظار تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ’چیٹ جی پی ٹی‘ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا حامل ایسا پلیٹ فارم ہے جوحتی الامکان آپ کے کسی بھی سوال کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ’اوپن اے آئی‘ (OpenAI)کمپنی کی طرف سے تیار کیا گیا ہے اور اب کمپنی کی طرف سے اس پلیٹ فارم میں کچھ نئے اور انتہائی مفید فیچرز متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔
اوپن اے آئی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پہلے چیٹ جی پی ٹی صرف تحریری طور پر سوالوں کے جوابات دیتا تھا، تاہم اب نئے فیچرز کے اضافے کے بعد یہ دیکھ، سن اور بول بھی سکے گا۔ اس میں شامل کیے گئے ایک فیچر کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی تصاویرپر ردعمل دے گا اور ان کا تجزیہ کرے گا۔
مثال کے طور پر اگر آپ چیٹ جی پی ٹی پر ایک موٹرسائیکل کی تصویر اپ لوڈ کریں گے اور اس موٹرسائیکل کے متعلق چیٹ جی پی ٹی سی کسی بھی طرح کا مشورہ مانگیں گے تو وہ آپ کی رہنمائی کرے گا۔ حتیٰ کہ آپ اس سے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ اس موٹرسائیکل کی سیٹ نیچے کیسے کر سکتے ہیں۔
دوسرا فیچر چیٹ جی پی ٹی کو بولنے اور سننے کے قابل بناتا ہے۔ اس فیچر کے اضافے کے بعد چیٹ جی پی ٹی بھی الیگزا اور سری (Siri)جیسا ایک پلیٹ فارم بن جائے گا جس سے آپ بات کر سکیں گے اور بول کر اسے ہدایات دے سکیں گے اور وہ بول کر آپ کو جوابات دے گا۔