خطرناک انجری کے لمبے عرصے بعد کین ولیمسن کی کرکٹ میں واپسی، پاکستان کے خلاف بیٹنگ کریں گے

خطرناک انجری کے لمبے عرصے بعد کین ولیمسن کی کرکٹ میں واپسی، پاکستان کے خلاف ...
خطرناک انجری کے لمبے عرصے بعد کین ولیمسن کی کرکٹ میں واپسی، پاکستان کے خلاف بیٹنگ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن آج پاکستان سے وارم اپ میچ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا وارم اپ میچ حیدر آباد دکن میں کھیلا جائے گا۔

وارم اپ میچ میں تمام 15 کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن یہ میچ کھیل کر اپنی فٹنس کا اندازہ لگائیں گے۔

 کین ولیمسن گھٹنے کی سرجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی انجری کے بعد واپسی دھیرے دھیرے ہو گی۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں کین ولیمسن بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی کریں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈز نے کہا ہے کہ ہم پہلے یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ولیمسن مکمل میچ فٹنس حاصل کر لیں، ان کا انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے درکار فٹنس معیار حاصل کرنا اہم ہے۔

مزید :

ODI World Cup Updates -