ایشیئن گیمز ، پاکستانی اتھلیٹ کیریئر کی بیسٹ پرفارمنس دے کر بھی آخری نمبر پر

ایشیئن گیمز ، پاکستانی اتھلیٹ کیریئر کی بیسٹ پرفارمنس دے کر بھی آخری نمبر ...
ایشیئن گیمز ، پاکستانی اتھلیٹ کیریئر کی بیسٹ پرفارمنس دے کر بھی آخری نمبر پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں جاری ایشیئن گیمز میں پاکستانی اتھلیٹ فرحت بانو اپنے کیریئر کی سب سے بہترین پرفارمنس دینے کے باوجود آخری نمبر پر آئی ہیں۔ 

فرحت بانو نے 10 ہزار میٹر ریس میں پاکستان کی نمائندگی کی، ریس میں کل 7 ایتھلیٹس  نے حصہ لیا جس میں فرحت بانو ساتویں نمبر پر آئیں، انہوں نے مقررہ فاصلہ  44:32.40 منٹ میں طے کیا، فرحت بانو نیپال کی ایتھلیٹ سے بھی 6 منٹ پیچھے رہیں، نیپالی سنتوشی سریشتا 38:40.15 کی ٹائمنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھیں۔

خیال رہے کہ فرحت بانو کی 10 ہزار میٹر دور میں اپنی بیسٹ ٹائمنگ 44:32.40  ہے، اس سے قبل انہوں نے اتنے ہی فاصلے پر ٹائمنگ 46:02.90 تھی۔

مزید :

کھیل -