سکھ رہنما کا قتل، امریکہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے متعلق بڑا مطالبہ کردیا

سکھ رہنما کا قتل، امریکہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے متعلق بڑا مطالبہ ...
سکھ رہنما کا قتل، امریکہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے متعلق بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکہ نے بھارت سے سکھ رہنما کے قتل پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کرنے کے بعد مودی سرکار کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے اور اب امریکہ نے بھی یہ معاملہ براہ راست بھارتی حکومت کے سامنے اٹھادیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے ساتھ گفتگو میں سکھ  رہنما کے قتل کا معاملہ اٹھا دیا۔امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات میں زور دیا کہ سکھ رہنما کے قتل میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کی تحقیقات میں کینیڈین حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔