ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن(ٹیپ) کے نومنتخب چیئرمین نعیم شریف، سینئر وائس چیئرمین محمد الیاس، زونل چیئرمین سندھ زون محمد حنیف رنج،(پنجاب، کے پی کے،اسلام آباد) سید یوسف جمیل رضوی نے حلف اٹھا لیا۔ساؤتھ زون نارتھ زون کے منتخب ایگزیکٹو ممبران نے بھی حلف اٹھایا، نومنتخب چیئرمین نعیم شریف کا سبکدوش ہونے والے چیئرمین ندیم اقبال کی خدمات کو خراج تحسین۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں سبکدوش ہونے والے چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین، زونلز چیئرمین نے نومنتخب قیادت کو اختیارات منتقل کئے۔ نومنتخب چیئرمین نعیم شریف نے اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ کے مسائل بہت زیادہ ہیں مل کر حل کرنا ہوں گے۔ میں ملک بھر کے ٹریول ایجنٹس سے مشاورت سے آگے بڑھوں گا۔ ممبران کی تجاویز کا خیر مقدم کروں گا، زونلز چیئرمین سید یوسف رضوی، محمد حنیف رنج نے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ اے جی ایم کے موقع پر ندیم اقبال نے الیکشن کمیشن کے چیئرمین فاروق خان اور ممبران کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے ٹیپ کے الیکشن کا پُرامن انعقاد منعقد ہو سکا۔ تقریب کے آخر میں سبکدوش ہونے والے مرکزی چیئرمین، وائس چیئرمین اور الیکشن کمیشن ممبران، ایگزیکٹو ممبران کو شیلڈز دی گئیں۔ اختتام پر چیئرمین بزنس مین پینل نومنتخب ممبر چیمبر آف کامرس لاہور چیئرمین میاں گروپ آف کمپنیز میاں عامر سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین، زونلز چیئرمین، ایگزیکٹو ممبران ٹیپ کو ایک دفعہ ملک گیر تنظیم بنانے کے لئے کمر کس لیں ٹریول ٹریڈ کا بحران آپ نے حل کرنا ہے۔میاں عامر سعید نے ٹریول ٹریڈ، عمرہ اور حج ٹریڈ کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے متفقہ طور پر ووٹ دے کر چیئرمین منتخب کرایا میاں عامر سعید نے کہا میں ٹریول، عمرہ، حج، کارگو ٹریڈ کی نمائندگی چیمبر آف کامرس میں کروں گا مجھے تجاویز آپ دیں۔