ہوپ الیکشن،بلوچستان زون کے 6ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ کامیاب
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ کوئٹہ اپنی روایات پر قائم، بلوچستان زون کے چھ ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ کامیاب۔گزشتہ روز کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔ بلوچستان زون سے چھ نشستوں پر چھ امیدواروں نے ہی اتفاق رائے سے کاغذات جمع کرائے تھے اس لئے الیکشن کمیشن بلوچستان نے عصمت اللہ کاکڑ، عبدالوکیل، قاسم خان، شمس الحق، داؤد، رشید بادانی کو کامیاب قرار دے کر2024ء سے2026ء دو سال کے لئے ہوپ بلوچستان زون کا ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔