کاہنہ میں سالانہ محفل میلاد النبی ؐ
کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ میں سالانہ محفل میلاد النبی ؐ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام امیدوار چئیرمین یونین کونسل گجومتہ افتخار علی شاکر نے کیا،تفصیلات کے مطابق محفل میلاد النبیؐ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمدطارق نے حاصل کی جب کہ خصوصی نعت قاری محمد حارث قادری اورمحمد اویس رضوی نے انتہائی خوش الحانی سے ادا کی۔ محفل میں علامہ با بر رضوی،حافظ محمد سمیع اللہ رضوی سمیت متعدد مقررّین نے سیرت النبیؐ کے موضوع پر تقاریر کیں۔ امیدوار وائس چئیرمین گجومتہ یونین کونسل ملک محمد اقبال سمیت سینکڑوں شرکا ء نے خصوصی شرکت کی۔درود وسلام کے بعد ملک وملت کی سلامتی اور امن واستحکام کے حوالے سے خصوصی طور پر دعا کا اہتمام کرتے ہوئے سب کے لیے دعا ئے خیر کی گئی۔