باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب  بم دھماکے میں 3اہلکار زخمی

   باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب  بم دھماکے میں 3اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  باجوڑ (آئی این پی) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) عبد العزیز نے بتایا کہ دھماکے میں اسٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) شاہ پور خان سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او شاہ پور خان معمول کی گشت پر تھے، پولیس گاڑی پہلے سے سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ زخمیوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا، مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 بم دھماکا

مزید :

صفحہ اول -