جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جبران کو طلب کرلیا
اسلام آباد (آئی این پی)حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جبران الیاس کو طلب کرلیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی) کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ اب تک 8 لوگوں کو شامل تفتیش کیا جا چکا ہے۔اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ تفتیش کیلئے مزید لوگوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جبران الیاس کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا۔ اعلامیے کے مطابق جبران الیاس مہم میں اہم کردار ادار کر رہا ہے جبکہ ان کے ساتھ اور بھی لوگ شامل ہیں جس کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
جے آئی ٹی