حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں:شاہد خاقان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکر صرف باتیں کی جاتی ہیں، نوجوانوں کیلئے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں حکمران خواتین کیلئے قوانین بناتے ہیں لیکن کبھی مواقع فراہم کرنے کی بات نہیں کی، حکومت کا کام ہوناچاہیے کہ خواتین کومواقع مہیا کریں،ان کا آئینی نقطے پر حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین میں 3جگہوں پرخواتین کومساوات کایقین دلایا گیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی