سکھیکی، ڈکیت گینگ کے 4 ملزم گرفتار

  سکھیکی، ڈکیت گینگ کے 4 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد، سکھیکی(نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی) سکھیکی منڈی پولیس نے گزشتہ روز کاروائی کر تے ہو ئے عمیری گینگ  کے 4ممبران کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل،2لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 2 پسٹل برآمد کر لیے ہیں۔ملزمان سے ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں کی سر براہی میں مز ید تفتیش جاری ہیں۔ ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ ملزمان  علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے جن کو ٹریس اور گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ او سکھیکی منڈی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا جس کو ایس ایچ او نے کا میابی سے مکمل کیا۔

 ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ ضلع حافظ آباد کے لوگوں اور ان کے مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جس کو احسن طریقہ سے پورا کیا جائے گا۔